15 جنوری 2016 - 05:04
ایران، مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد عنقریب شروع ہو جائے گا

یورپی یونین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے جنیوا معاہدے کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کے التوا کی مدت میں جنوری کے آخر تک توسیع کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے جمعرات کے روز ایران پر اقتصادی پابندیوں کے التوا کی مدت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ یورپی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد عنقریب شروع ہو جائے گا۔

روئیٹرز نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ پابندیوں کے التوا کی مدت میں اٹھائیس جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے، لکھا ہے کہ سفارت کاروں کو توقع ہے کہ ایران پر عائد تمام ایٹمی پابندیاں اس تاریخ سے قبل اٹھا لی جائیں گی۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک تیار ہیں کہ جونہی ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی مشترکہ جامع ایکشن پلان میں کیے گئے ایرانی وعدوں پر عمل درآمد کی تائید کرے، تو وہ ایٹمی پابندیوں کو ختم کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169